انسانوں کی دوستی کی مثالیں تو آپ نے بہت سنی ہونگی لیکن یوکرین میں ایک کتے نے وفاداری کی حد کردی
دل کو چھو لینے والی یہ کہانی مغربی یوکرین کی ہے، جہاں جانوروں کی دوستی اور محبت کا سچا واقعہ پیش آیا، ایک کتے نے اپنے زخمی ساتھی کی حفاظت کے لئے دو دن ٹرین کے ٹریک پر گزار دیئے، سوشل میڈیا پر دی جانے والی تصاویر دو کتوں کی ہیں، جو اُوزگوروڈ ٹاؤن کے قریب واقع ریلوے سٹیشن پر پائے جاتے ہیں، ایک کتا زخمی حالت میں ٹرین کے ٹریک پر دکھائی دیتا ہے، جو زخموں کے باعث وہاں سے حرکت نہیں کر پاتا، جس پر اس کا دوسرا ساتھی اس کے ساتھ دوستی نبھانے اور حفاظت کرنے کے لئے دو دن اس کے ساتھ ٹریک پر گزار دیتا ہے، اور ٹرین کے گزرتے وقت اسے اپنے پہلو میں چھپائے رکھتا ہے، جبکہ ٹرین ان کے اوپر سے گزر جاتی ہے، وہ دو دن تک ثابت قدمی کے ساتھ اس کا خطروں سے دفاع کرتا ہے، ایک کتے کی دوسرے ساتھی کے ساتھ اس قدر محبت اور دوستی سمجھ سے باہر ہے، وہ تو صرف اتنا جانتا ہے کہ یہ سعادت ہر ذی روح کے حصے میں نہیں آتی، سوشل میڈیا پر یہ تصاویر پوسٹ کرنے والے کا کہنا ہے کہ ہم سب کو اس کہانی سے سبق حاصل کرنا چاہئیے ۔