لاہورکے علاقے بند روڈ میں ٹرک نے رکشے کو ٹکر ماردی
لاہور میں بند روڈ پرقصور پورہ کے قریب ریت سے بھرا ٹرک بے قابو ہوکررکشے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں رکشے میں سوار محنت کش موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثےمیں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں یاسین ، اکبر اور فیصل شامل ہیں جنہیں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ تھانہ شفیق آباد پولیس نے اٹک کے رہائشی ٹرک ڈرائیورا ورکلینر کو حراست میں لے لیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شاہد آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کی چار ماہ بعد شادی تھی۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔