سکھر میں مسافر بس الٹنے سے5 افراد جاں بحق
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) سکھر میں مسافر بس الٹنے سے5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکھر کے نواحی علاقے سانگی میں مسا فر بس تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ مسافر بس میلسی سے کراچی جارہی تھی۔