پنجاب اسمبلی چوتھے پارلیمانی سال کے100 ایام میں سے 40 ایام مکمل کر چکی ہے
گیارہ مئی دوہزارتیرہ کوہونےوالے عام انتخابات کے نتیجے میں تین سوانہترارکان کوپنجاب اسمبلی کاممبربننےکاموقع ملا جن میں پچھتہر خواتین اوردوسوچورانوے مرد شامل تھے۔ مسلم لیگ نون تین سوبارہ،پاکستان تحریک انصاف تیس،پاکستان مسلم لیگ آٹھ،پاکستان پیپلزپارٹی آٹھ،آزادامیدوارپانچ،پاکستان مسلم لیگ ضیاء تین،جماعت اسلامی ایک، بہاولپورنیشنل عوامی پارٹی ایک اورپاکستان نیشنل مسلم لیگ ایک رکن کیساتھ اسمبلی میں موجود ہیں۔ اِسی طرح عام نشستوں پر دوسوپچانوے،مخصوص غیرمسلم نشستوں پرآٹھ اورخواتین کی مخصوص نشستوں پر چھیاسٹھ خواتین ایوان کا حصہ ہیں۔ دوہزارتیرہ سےدوہزارسولہ کے اختتام تک تین سوبیالیس روزتک اجلاس منعقد ہوئے جن میں ایک سوتیس قانون پاس ہوئے۔ چودہ سوتیرہ تحاریک التوائے کار،ایک سوسات تحاریک استحقاق،تین ہزارآٹھ سودس سوالات ،ایک سواکیس توجہ دلاؤنوٹسز نمٹائے گئے اور ایک سوچونسٹھ قراردادیں پاس کی گئیں۔