پنجگور میں ایف سی نے کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ اور راکٹ بر آمد کرلئے
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے حساس اداروں اور فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجگور میں ایف سی اور حساس ادارے نے گچک کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں تین ایس ایم جیز، چھ راکٹ اور تین کلاشنکوف شامل ہیں۔ سرچ آپریشن سے قبل کالعدم تنظیم کے کارندے فرار ہوگئے۔ ایف سی حکام کے مطابق ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔