میانوالی میں چشنب تھری منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا : لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے
میانوالی میں چشنب تھری منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، ہم نے لوڈشیڈنگ سے نجات کے سفر کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، 2018 تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے پرُعزم ہیں، حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ،پاکستان میں سب چیزیں درست ہو رہی ہیں تو پھر دھرنے اور احتجاج کی ضرورت نہیں، احتجاج اور دھرنے والے ملک پر رحم کریں، ملکی مفاد اور ترقی میں رخنہ نہ ڈالیں۔۔۔ دھرنوں سے کچھ نہیں ملے گا، سیاست کی خاطر پاکستان کے مفاد کو قربان نہ کریں۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے سڑکیں اور ریلوے لنکس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ سڑکیں بنیں گی تولوگ ایک دوسرےکےقریب آئیں گے،جب دوریاں ختم ہوں گی تو ترقی اور تیز ہوگی، ملک کی ترقی سے بےروزگاری ختم ہوگی تو دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔