اگر پیپلز پارٹی کے کسی بھی وزیر پر کرپشن کے الزامات ہیں تو ہم احتساب کیلئے تیار ہیں:راجا پرویز اشرف
خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے اگر پیپلز پارٹی کے کسی بھی وزیر پر کرپشن کا الزام لگتا تو وہ اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے وزراء بوکھلاٹ کا شکار ہیں، حکومت کے خلاف قلندر کا دھمال لگ چکا ہے اب حکومت کا چلنا مشکل ہوجائیگا،، ہمارے چار مطالبات پورے نہ ہوئے تو اس کا خمیازہ حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔