جاپانی غوطہ خور اور مچھلی کی پیار بھری دوستی
جاپان میں ایک غوطہ خور اور مچھلی کے درمیان گزشتہ 25 برس سے دوستی قائم ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گھنٹوں گزارتے ہیں۔ 25 برس قبل غوطہ خور ہیرویوکی آراکاوا پانی کے اندر ڈوبے ہوئے ایک قدیم مندر شنتو پر تحقیق کررہے تھے تو ان کی ملاقات ایک مچھلی سے ہوئی جس نے ان کی وہا ں تک جانے مع رہنما ئی کی تھی اب یہ حال ہے کہ جیسے ہی آراکاوا اس جگہ پہنچتے ہیں تو دھات کے ایک چھوٹے ٹکڑے پر ہتھوڑی کی ضرب لگاتے ہیں اور تھوڑی دیر میں مچھلی ان کے پاس آجاتی ہے۔ اس مچھلی کا نام یوریکو رکھا گیا ہے