ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد پنتالیس ہوگئی ہسپتال میں زیر علاج متعدد افراد کی حالت تاحال تشویشناک
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کرسچن کالونی کے محلہ مبارک آباد میں زہریلی شراب نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی, کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب پینے کے باعث کئی افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ انتہائی تشویشناک حالت میں متعدد افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے, اسی طرح ہسپتال میں زیر علاج کئی افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے,پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا مرکزی ملزم ساون مسیح سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا, مرکزی ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس سے تھانے سے مبینہ طور پر شراب چوری کی اور اپنے دوستوں اقبال عرف بالا اور ساجد سے مل کر اس میں زہریلا کیمکل مکس کیا، شراب پینے سے اقبال اور ساجد بھی ہلاک ہوئے, جس کے بعد پولیس نے کیمیکل کی دکان پر چھاپہ مار کر زہریلا کمیکل قبضے میں لے لیا،دوسری جانب ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں زہریلی شراب پینے سے نہیں ہوئیں بلکہ ملزمان نے آفٹر شیو لوشن کو شراب بنا کر فروخت کی,۔ کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ذمہ داروں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا