جہلم میں سفاک شوہر نے سولہ برس بعد اپنی بیوی کو جرمنی سے وطن واپس لا کر قتل کردیا
جہلم میں سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو جرمنی سے وطن واپس لاکر کر موت کے گھاٹ اتار دیا, پولیس کے مطابق عظمی اور اس کا شوہر شہباز جرمنی میں مقیم تھے جہاں عظمی ہسپتال میں بطور ڈاکٹر کام کررہی تھی, ملزم شہباز سولہ برس بعد اپنی بیوی کو وطن واپس لایا اور پھر آبائی علاقے جہلم میں اسے قتل کردیا, پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز نے اطلاع دی کہ اس کی بیوی سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئی ہے جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی, جس کے بعد مقتولہ کی بہن نے الزام عائد کیا کہ اس کی بہن ملزم کے تشدد سے ہلاک ہوئی، ملزم شہباز مقتولہ پر اکثر تشدد کرتا تھا اور اسے گھروالوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتا تھا, جس کے بعد مقتولہ کی بہن کے الزامات پر پولیس نے شہباز کو حراست میں لیا اور دوران تفتیش ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا, پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے