ڈی جی رینجرزسندھ میجرمحمد سعید نےکراچی میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں سیکٹرز کمانڈرز نےشہرمیں جا ری ٹارگٹڈ آپریشن اورامن وامان کی صورت حال پربریفنگ دی

کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر محمد سعید نے مختلف علاقوں کا دورا کیا, انہوں نے لیاقت آباد، لانڈھی کورنگی، اورنگی عزیزآباد ، اور گڈاپ میں دورے کے کیے, جن میں ڈی جی رینجرز نےجوانوں سے ملاقات کی ۔اس موقعے پر سیکٹرز کمانڈر نے ڈی جی رینجرز کو علاقوں کی صورت حال شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی, جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی گئی ٹھوس کار روائیوں اور مقابلوں کے نتائج سے بھی آگاہ کیا,ڈی جی رینجرز نے آپریشن کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے احکامات بھی دئیے