لاہورکے نجی کلب میں رنگارنگ ایوارڈ شوکاانعقاد کیا گیا
منفرد آوازوں اورخوبصورت گیتوں سے سجائی گئی یہ شام،،خوشی سے کھلا ہر چہرہ،یہ مناظرہیں لاہورکے نجی کلب کے جہاں بی ڈی اے ڈانس سوسائٹی کے زیراہتمام رنگا رنگ ایوارڈ شومنعقد کیا گیا،نوجوان گلوکاروں نے نصرت فتح علی خان اورملکہ ترنم نورجہاں کے گیت گا کرانھیں منفرد اندازمیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کی رونق کوبڑھانے کے لئے گلوکاروں اوراداکاروں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے،اس موقع پرصوفیانہ کلام پرنوجوانوں کے رقص نے سماں باندھ دیا
اداکارراشد محمود کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات گھٹن بھرے ماحول میں عوام کوتفریح کے اچھے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گلوکاروں اورفنکاروں کے حوصلے بھی بلند کرتی ہیںتقریب میں شرکاء گانوں کی خوبصورت دھنوں پربے اختیاررقص بھی کرتے رہے۔شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد تفریح کا بہترین ذریعہ ہے