راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں رات گئے فائرنگ سے پولیس رضاکار جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں رات گئے فائرنگ سے پولیس رضاکار جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ تھانہ رتہ امرال کے پاس ہوا اورمبینہ طور پر رضا کار کے مخالفین کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ زخمی ہونے والے شخص کو بھی اسکے ساتھیوں نے ہسپتال منتقل کیا جسے ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس افسران نےرضا کار کی ہلاکت کے معاملے پر فوری کارروائی کرنے کے احکامات کے بجائے چپ سادھ لی ہے۔