ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا ملک کو ڈبودیتا ہے۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی طرح این آر او نہیں کیا: احسن اقبال
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کامعائنہ کیا۔ چار ماہ میں بنائے گئے آفس میں بیک وقت اسی افراد کو سروسز فراہم کی جاسکیں گی اور بیس سے پچیس منٹ میں پاسپورٹ تیار ہوگا۔ پاسپورٹ آفس کے دورے کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی میں رہنے والی کمی کو پورا کررے ہیں۔ بلوچستان میں بہت سے منصوبے مکمل کرلئ ہیں۔ معیشت مضبوط ہوگی تو کوئی پاکستان کو میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا۔ سیاسی استحکام ملکی ترقی کیلئے آکسیجن کی طرح ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ طاہر القادری اے پی سی کو دھرنے کے بجائے قومی یکجہتی کی اے پی سی بنائیں۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی طرح این آر او نہیں کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ میں دہشتگردی کے باعث بلوچستان، کراچی کی شاہراہیں غیرمحفوظ تھیں۔ اب لوگ ان شاہراؤں پر بلا خوف خطر سفر کرتے ہیں۔ بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے سی پیک کوناکام بنانا چاہتا ہے۔ بھارت ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کا خواہش مند ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ کوئٹہ چرچ جیسے واقعات سرحد بار سے دراندازی سے کیے جاتے ہیں۔