نیپال میں ہاتھیوں کے سالانہ میلے میں فٹ بال میچ کرایاگیا،
نیپال میں ہاتھیوں کے چوہدویں سالانہ میلے کا آغاز ہو گیا،، مقامی پارک میں منعقد ہونے والے اس سالانہ میلے میں 50سے زائد ہاتھیوں نےشرکت کی ہے۔میلے میں ہاتھیوں کے درمیان فٹ بال میچ کرایا گیا،، جہاں ماہر کھلاڑی ہاتھیوں نے اپنے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا، اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔میلے میں ہاتھوں کے درمیان ریس پولو سمیت مختلف مقابلے کرائے جائیں گے،، پانچ روزہ اس میلے کے دوران ہاتھیوں کے درمیان مقابلہ حسن کا بھی انعقاد کیا جائے گا