مقبوضہ کشمیر میں سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
کشمیر میں ظلم وستم کا ایک نیا باب کھل گیا ،،سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی،،حکومت کے مطابق قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں خبردار ہیں اور کسی بھی قسم کا حکومت مخالف مواد ملنے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائیں گی۔ دوسری جانب ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرپرست عبد القیوم وانی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر لگائی گئی قدغن کو فوری دور کیا جائے،،ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس معاملہ پر عدالت سے بھی جلد رجوع کیا جائے گا،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کا بھی اس حوالے سے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کو آزادی اظہار رائے کو دبانے کا ایک ہتھکنڈا ہے