روس کا جدید نیوکلیئر میزائل کا کامیاب تجربہ، پیوٹن نے نئے سال کا تحفہ قرار دے دیا
روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے اس جدید نیو کلیئر میزائل کو قوم کے لیے سال نو کا تحفہ قرار دیتا ہوئے اسے 2019 میں دفاعی نظام میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ ’ایوانگارڈ ہائی پرسونک‘ نامی میزائل جدید اور اپنی نوعیت کا منفرد میزائل ہے جو 2019 میں روسی دفاعی نظام میں شامل ہوجائے گا۔
ولادی میرپیوٹن کا کہنا تھا کہ روس وہ واحد ملک ہے جو اپنے خطے کی سیکیوٹی بہتر اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نئے طرز کے جدید ہتھیار رکھتا ہے۔