ملک کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں، شاہراہوں پر حد نگاہ صفر رہ گئی
اہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، دھند کی وجہ سے پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند کر دی گئی۔ اندرون اور بیرون ممالک جانے، آنے والی پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔
موٹروے کے مختلف سیکشن شدید دھند کی وجہ سے بندکردیئے گئے ہیں
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ۔ون پشاور سے رشکئی ،ایم۔ ٹولاہور سے کوٹ مومن ، ایم ۔ فور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ سیکشن ٹریفک کی آمدوفت کے لئے بندکردیئے گئے ہیں۔نیشنل ہائی وے پرپتوکی ،اوکاڑہ، ساہیوال ،ملتان اور بہاولپور ،گوجرانوالہ اورمرید کے جی ٹی روڈ شدیددھند کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔لوگوں کوغیرضروری سفر سے گریز کرنے اورڈرائیوروں کودھندکی صورت میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں، ملک میں گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 13، قلات منفی 11 کالام اور استور منفی 08، گلگت منفی 06، کوئٹہ، راولاکوٹ منفی07، مالم جبہ، دیر، بگروٹ منفی 04، ہنزہ، چترال منفی 03، مری منفی 03 اسلام آباد منفی1، لاہور 02 جبکہ کراچی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔