گوجرانوالہ: لنڈا بازار میں آتشزدگی، 10 دکانیں جل کر خاکستر
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے لنڈا بازار میں آگ رات تین بجے کے قریب لگی جس نے 10سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے لنڈا بازار میں لگنے والی آگ دو گھنٹے بعد بجھادی گئی ہے۔آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو کی چھ گاڑیوں نے حصہ لیاجس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے دس دکانیں جل گئیں۔جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا جبکہ آگ سے جھلس کر دوافراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔