افغان تنازعہ مذاکرات سے حل ہوگا۔چین
چین نے کہا ہے کہ افغان تنازعہ کاافغان قیادت میں ہونے والے امن مذاکرات سے ہی حل ممکن ہے۔ پاکستان اور چین اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے افغان تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دور ان کہا کہ ملٹری آپریشنز افغان تنازعہ کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہو سکتے۔صرف سیاسی مصالحت ہی عملی اور قابل عمل طریقے سے کوئی حل نکال سکتے ہیں۔ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے حوالے سے سوال پر کہا کہ امریکہ اپنے تمام اقدامات کے حوالے سے اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ا فغانستان کے حوالے سے چین کا نقطہ نظر ہمیشہ مستقل رہا ہے۔ ہمیشہ سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ملٹری آپریشنز افغان تنازعہ کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہوسکتے