مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کوضلع پلوامہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔کے پی آئی کوموصولہ رپورٹ کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کاری واس رنزی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ علاقے میں سخت کشیدگی ہے لوگوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے ،قابض انتظامیہ نے پلوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ علاوہ ازیں پنزن کنگن میں دوشیزہ کی لاش پاور کنال سے برآمد کی گئی ۔ گاندربل کے وڈر کنگن میں دو روز قبل لاپتہ ہوئی دوشیزہ کی لاش پولیس نے پاور کنال پنزن کنگن سے برآمد کی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دو روز قبل وڈر کنگن کی 21برس کی روبینہ بانو دختر نذیر احمد ٹنڈولی اچانک لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد مذکورہ دوشیزہ کے لواحقین نے اس بارے میں پولیس سٹیشن کنگن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز لوگو ں نے پنزن کنگن میں پاور کنال میں ایک لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ کنگن پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر دوشیزہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی لواز مات پورا کرکے نعش کو ورثا کے حوالے کیا ۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے بتایا کہ لواحقین کے مطابق مذکورہ دوشیزہ 25دسمبرکی شام کو لاپتہ ہوگئی تھی اور 26تاریخ کو لواحقین نے پولیس سٹیشن کنگن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور گذشتہ روز مذکورہ دوشیزہ کی لاش پنزن کنگن میں پاور کنال سے برآمد کی گئی ۔کنگن پولیس نے معاملے کی نسبت زیر دفعہ174 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی دریں اثناء ، قابض بھارتی فوج کی ایک گشتی پارٹی نے بانڈی پورہ ،سری نگرشاہراہ پرایک زیرزمین طاقتوربارودی سرنگ کاپتہ لگاکرایک ممکنہ بڑے خطرے کوٹالنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ علی الصبح معمول کے مطابق جب فوج کی13آرآرسے وابستہ اہلکاروں کی ایک گشتی پارٹی سری نگربانڈی پورہ شاہراہ کاجائزہ لے رہی تھی توفوج کی روڑپرنظرگزررکھنے والی اس گشتی پارٹی نے ولرونٹیج پارک کے نزدیک ارگام گاؤں کی جانب ڈارمحلہ گرورہ باندی پورہ میں شاہراہ پرایک مشتبہ تاراورایک چھوٹاساڈبہ پایا۔ذرائع کے مطابق گشتی پارٹی میں شامل فوجی اہلکاروں نے مشتبہ تاراورچیزکاجائزہ لینے کے بعداسکی اطلاع اپنے افسروں کودی ۔جسکے بعدبم کوناکارہ بنانے والے اہلکاروں کی ایک ٹیم یہاں پہنچی جواپنے ساتھ خاص تربیت یافتہ کتابھی لائے تھے ۔ماہرکتے نے مشتبہ تاراورچھوٹے ڈبے کوسونگنے کے بعدیہ اشارہ دیاکہ نزدیک ہی سڑک کنارے ایک بارودی سرنگ نصب ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس دوران بارودی سرنگوں کوناکارہ بنانے میں ماہرپولیس کی ایک ٹیم بھی یہاں پہنچی ۔ذرائع نے بتایاکہ اسکے بعدماہرکتے کی جانب سے دکھائی گئی جگہ زمین کی کھدائی عمل میں لائی گئی ،اوریہاں ایک کنٹینرکو زمین پایاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس زیرزمین کنٹینرکے اندر20کلووزنی بارودی سرنگ نصب رکھی گئی تھی ،جواگرپھٹ جاتی توبھاری جانی ومالی نقصان کاموجب بن جاتی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس سارے عمل کے دوران پورے علاقے کومحاصرے میں رکھاگیاجبکہ پیدل یاگاڑیوں میں آواجاہی کوبھی احتیاطی طورپربندرکھاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ بم ڈسپوزل اسکارڈمیں شامل اہلکاروں نے زیرزمین بارودی سرنگ کامکمل جائزہ لینے کے بعداسکوناکارہ بنادیااورایک بڑاخطرہ ٹل گیا۔بانڈی پورہ پولیس نے ڈارمحلہ گرورہ کے نزدیک سڑک کے کنارے زیرزمین بارودی سرنگ نصب کئے جانے کے سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی