وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔