وزیراعظم کو سیکورٹی صورتحال اور کراچی کیلئے ان کے پیکج کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا :گورنرسندھ
سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ سندھ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ادھر ایک ٹوئیٹر پیغام میں سندھ کے گورنر نے کہاکہ میں نے وزیراعظم کو سیکورٹی صورتحال اور کراچی کیلئے ان کے پیکج کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔عمران اسماعیل نے کہاکہ تمام وفاقی ادارے بہترین کام کررہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کو ان کوششوں میں مدد دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سندھ حکومت کے عدم تعاون کے باوجود ترقی کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کریںگے ۔