جعلی اکاؤنٹس کیس :آصف علی زرداری، بلاول بھٹو ,فریال تالپور ,مراد علی شاہ، بزنس مین ملک ریاض سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے والے 172 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس لسٹ میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ جن بڑی شخصیات کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے ان میں موجودہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیرِاعلیٰ قائم علی شاہ اور معروف بزنس مین ملک ریاض کا نام شامل ہے۔حکومت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میںجے آئی ٹی رپورٹ میں نام آنے پر امتیاز شیخ، سہیل انور سیال اور ڈنشا ایچ انکل سریا،مکیش چاؤلہ، سمیت دیگر کے ناموں کو بھی ای سی ایل میں شامل کیا ہے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، عبدالغنی مجید، نمر مجید اور نازلی مجید بھی ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔ صدر سمٹ بینک حسین لوائی، احسن رضا درانی، صدر سندھ بینک احسن طارق، چیئرمین سندھ بینک بلال شیخ، صدر نیشنل بینک علی رضا کے نام بھی ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دئیے گئے ہیں سیاستدانوں کیساتھ اہم عہدوں پر تعینات بیوروکریٹس، سیکرٹری لینڈ ثاقب سومرو، سیکرٹری سہیل راجپوت، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نثار احمد شیخ، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان اور سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دئیے گئے ہیں۔ سیکرٹری انڈسٹریز سید ضمیر حیدر، ریاض لال جی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی عابد حسین اور قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود کے نام بھی ای سی ایل ڈال دئیے گئے۔ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کی فہرست امیگریشن حکام کو بجھوائی جا رہی ہے۔