آرمی چیف نے 22 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان دہشت گردوں کی کارروائیوں میں پاک فوج کے 19 جوانوں سمیت 176 افراد شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزائے موت پانے والےدہشت گردوں کی کارروائیوں میں 217 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ عدم ثبوت کی بناءپر2 دہشت گردوں کو بری کردیا گیا، دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں جب کہ دہشت گردوں نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 15 سزا یافتہ دہشت گردوں کو جیل بھیجنے کی بھی منظوری دی۔ آرمی چیف نے 14 دہشت گردوںکی سزائے موت کی توثیق کردی ,پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیوں سے تھا، یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں اور عباس ٹاؤن کراچی میں دھماکے میں ملوث تھے جس میں 57 افراد شہید اور 79 زخمی ہوئے تھے۔