جلالپور کینال کے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کاکریڈ ٹ تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ جلالپور کینال کے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کاکریڈ ٹ تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے-32ارب 70کروڑ روپے کا یہ منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا-انہوں نے کہاکہ جلالپورنہر لوگوں کی ترقی او رخوشحالی کا منصوبہ ہے جس سے علاقے کا ایکو سسٹم تبدیل ہو جائے گا-معاشی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی -انہوں نے کہاکہ جلالپور کینال ایک مکمل نہری نظام ہے -رسول بیراج سے خوشاب تک 117 کلومیٹر طویل نہر بنائی جائے گی -منسلک رابطہ نہروں کی لمبائی93کلو میٹر ہوگی-انہوں نے کہاکہ جلالپور نہری منصوبے سے خوشاب اور پنڈ دادن خان کے 80دیہات میں زرعی انقلاب آئے گا-ایک لاکھ 70ہزار ایکڑ سے زائد زرخیز زمین سیراب ہوگی - نہر سے 4لاکھ افرادکو براہ راست فائدہ ہوگا- انہوں نے کہاکہ جلالپور کینال کو سیلاب کی تباہ کاری سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک خصوصی پلان بھی تیار کیاگیاہے اور سیلابی پانی کی محفوظ گزرگاہ کے لئے نکاسی آب کے 72راستے او ردریائے جہلم سے آنے والے سیلابی پانی کے اخراج کے لئے 18فلڈ کنٹرول چینل تعمیر کئے جائیں گے- انہوں نے کہاکہ جلالپور کینال محض ایک نہرنہیں بلکہ ایک مکمل واٹر پیکیج ہے-کھیتوں کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ذریعے 26دیہات کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے 17 واٹر ڈرنکنگ آؤٹ لٹ بنا رہے ہیں -