وزیراعظم کی سندھ کے ترقیاتی پیکج کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے مالی تعاون سے سندھ کے ترقیاتی پیکج کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت کراچی میں پیکج سے متعلق سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے بریفنگ سیشن کے دوران کی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں پیکج کیلئے مختص رقم جاری کر دی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گرین لائن منصوبے کا تعمیراتی مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ آپریشنل مرحلہ منظوری کیلئے ایکنک کو پیش کیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تھر میں فلٹریشن پلانٹس اور ہسپتالوں کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیںگے۔