پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند،ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ
لاہور:پنجاب کے بیشتر شہروں میں شدید دھند سے معمولات زندگی متاثرہو گئے جبکہ حد نگاہ انتہائی کم ہوکر 50میٹر تک آ گیا۔ یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔آج صبح سویرے بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ جبکہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے اور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔