سعودی عرب:جدہ ایئرپورٹ پر پہلی بارسعودی خواتین کو ملازمت دے دی گئی
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 200 سعودی خواتین کو مختلف شعبہ جات میں تعینات کیا گیا ہے۔ سعودی اخبار کا کہنا ہے کہ ملازمت سے قبل سعودی خواتین کو ٹریننگ اکیڈمی سے خصوصی کورس کروایا گیا۔ انہیں گراﺅنڈ سروسز کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ملازمت دینے والی کمپنی کے مطابق ٹریننگ اکیڈمی سے تربیت پانے والی خواتین کے پہلے گروپ کو 17 دسمبر 2019 میں تعینات کیا گیا ہے۔ خواتین کے دوسرے گروپ کی تعیناتی 2020 کے شروع میں کی جائے گی۔