سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

کراچی: سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوگئی، جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 87700 روپے ہوگئی ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 387 روپے کمی کے بعد 75188 روپے ہوگئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 1.50 ڈالر اضافے کے بعد 1511.50 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ مزید پڑھیں: سونے کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی