حکومت کے ہر اصلاحاتی پروگرام میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں:وزیر اعظم
شمالی امریکا کی ڈاکٹرز اور خیبر میڈیکل کالجز کی ایسوسی ایشنز کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں قبائلی علاقوں کےعوام کو نظرانداز کیاگیا، اسپتالوں میں اصلاحات باہر ممالک کے اسپتالوں کی طرز پر کر رہے ہیں، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں معیارکی بہت ضرورت ہے،کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والا طبقہ کہتا ہے نجکاری ہو رہی ہے،چاہتےہیں سرکاری اسپتالوں میں عام افراد کو اچھا علاج ملےاسپتال اصلاحات اب پنجاب میں بھی لا رہےہیں، صرف ہیلتھ سسٹم میں نہیں دیگرشعبوں میں بھی مزاحمت کی جاتی ہے، ترکی اور ملائیشیا نےاصلاحات کے ذریعے ملک کو اٹھایا، حکومت کے ہر اصلاحاتی پروگرام میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں،ہماری حکومت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹے گی، تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جا سکتا،میں نے پہلے دن کہا تھا گھبرانا نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پہلے سال میں ورلڈبینک نےہمیں 10بہترین ممالک میں رکھا، ہم ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے کاروبار کیلئے سہولتیں پیدا کیں، جب تک حکومت میں نہیں تھا معلوم نہیں تھا اللہ نے پاکستان کو کیا کچھ دیا ہوا ہے،سونے کے سب سےآسانی سے دریافت ہونیوالے ذخائر ہمارے پاس ہیں،چینی حکام ہمیں زراعت ٹیکنالوجی و دیگرشعبوں میں مدد کر رہے ہیں،ایک حکومت مدت پوری کرنےآتی ہے ہم اصلاحات کیلئے آئے ہیں،ملک کا انتظامی انفرااسٹرکچر تبدیل کیے بغیر آگےنہیں جا سکیں گے، خطے کے تمام ممالک آگے نکل گئے،بنگلادیش بھی ہم سے آگے نکل گیا، مہاتیرمحمد کی اصلاحات کی بدولت ملائیشیا کہاں سے کہاں پہنچ گیا،ترکی میں شرح سود 30فیصد تھی اصلاحات کر کےمعیشت ٹھیک ہو گئی۔