صوبائی حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، محمود خان
خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ محمودخان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ ہفتے کے روز پشاور میں صوبائی اسمبلی کی خواتین ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خواتین کونوکریوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوابی میں خواتین یونیورسٹی اورمردان میں پہلے گرلزکیڈٹ کالج کاقیام موجودہ حکومت کی اہم کامیابی ہے۔