طلباء اپنی مہارت اور علم میں اضافہ کے ذریعے ملک کی خدمت کریں، گورنر سندھ
سندھ کے گورنر عمرا ن اسماعیل نے طالبعلموں پر زور دیاہے کہ وہ اپنی مہارت اور علم میں اضافہ کے ذریعے ملک کی خدمت کریں۔ انہوں نے ہفتے کے روز جامعہ کراچی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید اور مذہبی تعلیم نئی نسل کے لئے یکساں اہمیت کی حامل ہے۔