پی ٹی آئی نے پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام شروع کیے:عثمان بزدار
موجودہ حکومت نے یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل کیا، پنجاب کے نظرانداز علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہورہے ہیں، بنیادی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے، عثمان بزدار ماضی میں عوامی ترجیحات نظرانداز کر کے ذاتی پسند پر منصوبے بنے، قومی وسائل من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کیساتھ ظلم کیا گیا، پسماندہ علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے تھے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عوامی ترجیحات کو نظرانداز کر کے ذاتی پسند پرمنصوبے شروع کئے۔ قومی وسائل کو من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل کیا ہے۔
اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کیا۔ جس کے وجہ سےیہ علاقے ترقی کے دور میں پیچھے رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام شروع کیے ہیں۔ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ترقی کا سفر ان دور دراز علاقوں تک پہنچ رہا ہے جہاں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ چکوال میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز علاقے کی تقدیر بدل دے گا۔ سابق ادوار میں چکوال کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار چکوال کے عوام کو ان کا حق دیا گیا ہے