جمہوری پارٹیوں پر پرچی والی نسل کا راج ہے:شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گلنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا کی تیسری قسم انسانیت کیلئے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان میں کرپشن کے پیسے سے پروان چڑھی تیسری نسل پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے، جمہوری پارٹیوں پرپرچی والی نسل کا راج ہے،ان پرچیوں کو پاکستان کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔