پی ڈی ایم کا اجلاس یکم جنوری کومریم نواز کے گھر ہوگا
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کا اجلاس یکم جنوری کو ہوگا ۔میڈیاکے مطابق اجلاس لاہور میں مریم نواز کے گھر ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، لانگ مارچ اوردیگر معاملات بھی زیر غور آئیںگے ۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔اطلاعات ہیں سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ استعفوں کیلئے مناسب وقت کی طے کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔