پولیس کے سب انسپکٹرپر راہزنوں کی فائرنگ ، پسٹل اور نقدی چھین لی

وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے سب انسپکٹرپر راہزنوں نے فائرنگ کر کے سرکاری پسٹل اور نقدی چھین لی ہے،زخمی پولیس آفیسر کا فوری آپریشن کر کے جان بچا لی گئی،گزشتہ روز سوموار کوتھانہ آئی نائن کے انسپکٹر رفیق کو کٹاریاں کے پاس دو موٹرسائیکل سواروں نے روکا،ملزمان نے سرکاری پسٹل اور نقدی چھینی،تومزاحمت پر فائر کیا جو اس کے پیٹ میں لگا۔زخمی پولیس افسر کو فوری ہسپتال لایا گیا اور جان بچا لی گئی،واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقارالدین سید نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا ۔ایس پی آئی نائن اور ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں دو پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر پولیس ٹیموں کو وقوعہ کی مکمل انوسٹی گیشن اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔پولیس افسران موقع پر موجود ہیں اور جیوفینسنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تفتیش جاری ہے ،ڈی آئی جی وقار سید کے مطابق جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا