چنیوٹ: پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتار
چنیوٹ میں پولیس نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق چنیوٹ پولیس نےکارروائی کر کے ڈکیت گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینی گئی گاڑیاں، موٹرسائیکل برآمدکی ہیں، پانچوں ڈکیت مختلف علاقوں میں خوف کی علامت بنےہوئےتھے۔