مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی خودکشی کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔ مقبوضہ پونچھ میں باڈر سیکوروٹی فورس ( بی ایس ایف) کے سپاہی پی کے داس نے اچڈ کیمپ میں اپنی سروس سے خود پر گولی چلائی جس سے وہ شدیدزخمی ہوا۔پی کے داس کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔سپاہی پی کے داس باڈر سیکوروٹی فورس ( بی ایس ایف) 168بٹالین سے وابستہ تھا۔کے پی آئی کے مطابق 2007 سے اب تک 486 بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار ذہنی دباو کے باعث خود کشی کرچکے ہیں۔مبصرین کے مطابق جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فو رسز اہلکاروں میں خودکشی کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ بھارتی فوجی اہلکار ذہنی اذیت اور دباو سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں ۔ کشمیر کے حالات پر نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق بھارتی فورسز میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان سخت ڈیوٹی، عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر 2020 میں مقبوضہ وادی میں تعینات 7 اہلکاروں نے اپنی بندوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا تھا۔