حکومت کاعوام پر مہنگائی کا ایک اور پٹرول بم گرانے کا فیصلہ
نئے سال پر حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، یکم جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول 2.76 ڈیزل کی قیمت 3.12 فی لیٹر تک بڑھائی جائیگی جس کیلئے سمری اوگرا کو بھجوا دی گئی ،15دسمبر کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ازکم چھ ماہ کیلئے مقرر کی جائیں تاکہ آئے روز عوام پر مہنگائی کا یہ پٹرول بم نہ گرایا جاسکے۔