وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان کی ملاقات

وزیرِ اعلی نے وزیر اعظم کو اس ضمن میں گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے آئندہ فروری میں منعقد ہونے والے سکیئنگ کے مقابلوں کے بارے بھی آگاہ کیا. ملاقات میں گلگت میں معدنیات کے ذخائر سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مقامی لوگوں کیلئے ترقیاتی منصوبےبھی زیر گفتگو رہے.وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور خاص طور پر گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے دنیا میں خوبصورت اور موزوں ترین علاقے ہیں جو قدرتی حسن سے مالامال ہیں اور جدید سہولیات فراہم کرکے ان سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے.