نہ ہی حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی،صدرعارف علوی

صدرعارف علوی کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی ، جس میں سیاسی حالات پر صدر نےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بلاجواز ہے،دو برس سے سیاسی نظام کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہے،انتخابی اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،کب اور کس سے ڈائیلاگ کرنا ہے یہ وزیراعظم طے کریں گے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا واحد نقطہ کرپشن سے پاک پاکستان ہے،قومی ڈائیلاگ نیب اور بدعنوانی کے خاتمے کے ایجنڈے کے بغیر ناممکن ہے،2014 میں ہم نے آئین کی حدود میں رہ کر عسکری قیادت سے ملاقات کی۔