عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی لیکن پاکستان میں اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی لیکن پاکستان میں پیر کو ایک تولہ سونے کی قیمت100 روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کے اضافے سے 113450روپے ہو گئی، دس گرام سونا 24قیراط85روپے کے اضافے سے 97265روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت89160 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالر کی کمی سے 1878ڈالر ہوگئی ہے۔