کورونا وائرس: اب تک سترہ لاکھ اکہتر ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے
تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں کورونا کے خوفناک وار میں شدت تاحال جاری ہے، مہلک وائرس سے اب تک سترہ لاکھ اکہتر ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ آٹھ کروڑ گیارہ لاکھ مریضوں میں سے پانچ کروڑ بہتر ہزار صحت یاب ہو گئے ہیں۔امریکا میں مزید گیارہ سو اٹھانوے اموات ہو چکی ہیں جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ اکتالیس ہزار ہوگئی ۔ روس میں مزید پانچ سو باون افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جرمنی تین سو پینتالیس مریض جان سے گئے ، برطانیہ تین سو سولہ، اٹلی میں تین سو پانچ افراد چل بسے ۔کورونا وائرس سے بھارت میں مزید دو سو اکیاسی افراد کی جان گئی، ترکی دو سو چون افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ فرانس میں ایک سو تھہتر ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔