صومالیہ کےصدر نے وزیراعظم کو معطل کردیا

صومالیہ کے صدر نے کرپشن کے الزامات پر وزیراعظم کو معطل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد نے وزیراعظم محمد حسین رابیل اور میرین فورس کے کمانڈر کو بھی عہدوں سے ہٹادیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی دفتر سے جاری بیان میں وزیراعظم کو ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ صدر نے وزیراعظم محمد حسین رابیل کے کرپشن میں ملوث ہونے پر ان کے اختیارات مکمل طور پرمعطل کردیے ہیں۔صدارتی بیان میں وزیراعظم پر الزام عائد کیا گیا ہےکہ محمد حسین رابیل زمینوں پر قبضے کے کیس کی تحقیقات میں اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مداخلت کررہے تھے۔