رانا شمیم سمیت تمام فریقین پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل نے تمام فریقین پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم سمیت دیگر پر سات جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کی