آج کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی : شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم آج شہر میں موسم ابر آلود رہے گا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سسٹم ختم ہوگیا ہے، کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم شام کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں10جنوری کے بعد سردی کی دوبارہ لہر آئے گی، کراچی میں درجہ حرارت12سے15کے درمیان رہے گا۔