بلاول بھٹو زرداری کوشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے ظہرانے کی دعوت
:بلاول بھٹو زرداری کو متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے ظہرانے کی دعوت.اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیرثقافت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو ظہرنے کی دعوت دی ہے ، یہ دعوت اصل میں سندھ حکومت اور عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کی ایک کڑی ہے ہے یاد رہےکہ انہٰں حلات کے تناظر میں چند دن پہلے سندھ سرمایہ کاری کانفرنس کے زیر اہتمام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبے میں پانی اور بجلی سمیت 6 اہم منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئےتھے ، دبئی کے مقامی ہوٹل میں حکومت سندھ کے زیر اہتمام سندھ سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے سینئر رکن اور متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان، وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الرزیودی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین، ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے بھی شرکت کی تھی ۔ اس موقع پر شرکا نے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی کامیابی اور سندھ میں کاروبار کے بہترین مواقع کی دستیابی کے ساتھ ساتھ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون، ٹیکنالوجی پارک، ایجوکیشن سٹی اور ہائیڈروجن پروڈکشن بیس کے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ تقریب سے خطاب میں شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی نمائش دبئی ایکسپو 2020ء میں پاکستانی پویلین پاک امارات دوستی کا مظہر ہے، یہ پویلین نہایت شاندار ہے جو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور معیشت کو ساری دنیا کے سامنے متعارف کرا رہا ہے۔ پاکستان اور امارات میں معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ سندھ کانفرنس سے پاک امارات باہمی تجارت اور معاشی تعاون مزید پروان چڑھے گا۔ دنیا کی بدلتی صورتحال میں معاشی تعاون کی اب پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ سندھ نے ہیومن ڈیولپمنٹ اور کلچر کو پروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، سندھ کو بہت سے چیلنجز رہے مگر اب کراچی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہے۔ سندھ میں پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے ساتھ متعدد ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں اور سندھ میں بھی بہترین منافع کے موقع ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور پاکستان کاروبار کیلیے تیار ہیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تاریخی تعلقات رہے ہیں، میں یہیں پلا بڑھا ہوں اور میں نے یہاں کے رہنماؤں کے وژن نے اس ملک کے خوبصورت ساحلوں اور مقامات کو خطے کا مرکز بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت مشرق وسطیٰ میں کوئی جدت، کاروباری مواقعوں، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے تو وہ متحدہ عرب امارات ہے اور دبئی ایکسپو اس کی زندہ مثال ہے۔