پرامن افغانستان خطے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے:اسدقیصر
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پُرامن افغانستان خطے کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکہ کی ناظم الامور انجیلا AGGELER سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی ، علاقائی و عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔