صوبہ پنجاب میں اریگیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری
پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 49ویں اجلاس میں اریگیشن سیکٹر کی 4 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 40کروڑ32 لاکھ41 ہزار روپے کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں رحیم یار خان کے برانچ (RD:0-187)کی ری ماڈلنگ / ری سیکشننگ کیلئے 1 ارب 27 لاکھ 54 ہزار روپے، رحیم یار خان کی پکا لاراں سب ڈویژن میں منچن برانچ کی بحالی کیلئے 95 کروڑ 61 لاکھ 3 ہزار روپے، دریائے سندھ کے دائیں جانب ہیرو فلڈ بند سے ریکھ باغ والا فلڈ بند تک سیلابی بند کی تعمیر کیلئے (کادرہ کریک اور ملحقہ آبادیوں کے ہیڈ ریگولیٹر کی حفاظت کیلئے)1 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ 30 ہزار روپے اور ضلع میانوالی میں پائی کھیل لفٹ اریگیشن سکیم کی فزیبلٹی سٹڈی (پی سی II) کیلئے 3 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار روپے شامل ہیں۔